ایرانی نائب وزیر خارجہ آج او۔ آئی۔سی اجلاس میں شرکت کریں گے

ایرانی نائب وزیر خارجہ آج او۔ آئی۔سی اجلاس میں شرکت کریں گے
ایرانی نائب وزیر خارجہ ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں پر وہ او۔ائی۔سی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں دنیا بھر سے چالیس سے زائد وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے، یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، اجلاس سے پہلے انہوں نے جنیوا میں یورپی رہنماؤں سے اہم ملاقات کی جس میں موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہوا، ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ سے 2 مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ کیا تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے، او۔ آئی۔ سی اجلاس میں ترکی، ایران اور دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے اور مشترکہ ردعمل پر غور ہو گا۔









