ایرانی میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کا آخری پیغام جاری کر دیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے پیغام میں فرمایا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق سے بخوبی واقف ہے اور جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا نے امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول بھی نقل کیاہے، جسمیں امام حسین رضی اللہ عنہ نے کہا تھاکہ “مجھ جیساکوئی شخص یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔”
سرکاری ذرائع کے مطابق ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے ہیں۔ حملے میں ان کی بیٹی، داماد، نواسی کے علاوہ ان کے اعلیٰ مشیر، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے اعلیٰ کمانڈر بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران کی حکومت نے شہادت کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ عوام مختلف شہروں میں جمع ہو کر سپریم لیڈر کے حق میں اظہار غم کر رہے ہیں اور حکومت نے حملے کے جواب میں سخت اقدامات کا عندیہ دیا








