
ایرانی صدر آج پاکستان آئیں گے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج 2 دن کے سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے ساتھ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی کا وفد بھی ہو گا، اپنے پاکستان میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان صدر پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور ایران کے صدر کے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر کا پاکستان کا دورہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بنے گا۔









