ایرانی ریال کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کمی

0
62
ایرانی ریال کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کمی

تہران: ایران میں معاشی بحران کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی دیکھی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ریال ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 15 لاکھ تک گر گیا ہے، جو اب تک کی کم ترین سطح ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، ایکسچینج کی دکانوں پر یہ شرح پیش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران سخت بین الاقوامی پابندیوں اور طویل عرصے کی بدانتظامی کی وجہ سے شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔
ایرانی ریال کی قدر میں یہ کمی تہران کے مشہور گرینڈ بازار میں دکانداروں کی جانب سے احتجاجی طور پر دکانیں بند کرنے کے تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ ان مظاہروں کی وجہ ریال کی تیز گراوٹ اور معیشت کی خراب صورتحال بتائی گئی تھی۔
بعد ازاں یہ مظاہرے دیگر شہروں تک بھی پھیل گئے اور کچھ جگہوں پر پرتشدد رخ اختیار کر گئے، جو حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔

Leave a reply