ایئرپورٹ انتظامیہ نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

0
160
ایئرپورٹ انتظامیہ نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

ہاٹ لائن نیوز : ہمارے ملک میں فرض شناس اور ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے دیکھایا، جس نے فرض شناسی کرتے ہوئے خاتون مسافر کو قیمتی سامان واپس کردیا۔

اوورسیز ارائیولز لاؤنج میں کسٹمر اسکینر مشین پر ایک ٹرالی بیگ لاوارث پایا گیا۔ قائم مقام ٹرمینل منیجر نے بیگ کو تحویل میں لے کر کسٹمز اور اے ایس ایف حکام کی موجودگی میں اس کی تلاشی لی۔ تھیلے سے سونے کے 2 سیٹ اور سونے کی 2 بالیاں برآمد ہوئیں۔

ان اشیاء کی مالک خاتون مسافر 22 اکتوبر کو دبئی سے کوئٹہ پہنچی تھی، خاتون کیجانب سے ایئرپورٹ پر چھوڑے گئے زیورات اور دیگر قیمتی سامان اسکو واپس کر دیا گیا۔

Leave a reply