ایئرپورٹس پر سی سی ٹی۔ وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

0
160
ایئرپورٹس پر سی سی ٹی۔ وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ایئرپورٹس پر سی۔ سی۔ ٹی۔ وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ملک بھر کے بین الاقوامی ایرپورٹس پر مسافروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی۔ جی۔ ایف۔ آئی۔ اے نے ملک تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے آرئیول اور ڈیپارچر کاونٹرز پر سی۔سی۔ ٹی۔ وی کیمرے لگانے کا حکم دیا ہے، کیمرے لگانے سے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی، تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف۔ آئی۔ اے نے یہ اقدام اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں کی سخت نگرانی کے لیے کیا ہے، انسانی اسمگلنگ اور گداگری کو روکنے کے لیے بین الاقوامی ایرپورٹس پر سی۔ سی۔ٹی۔ وی کیمرے لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

Leave a reply