اہم عہدوں پر فائز ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی

0
221
اہم عہدوں پر فائز ڈپٹی ڈائریکٹر کی ڈگری جعلی نکلی

ہاٹ لائن نیوز : سندھ میں سرکاری اداروں اور نیم سرکاری اداروں میں تعینات اعلیٰ افسران کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔ اب حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیراز کاکا کی ڈگری جعلی نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ہی ڈی جی ایچ ڈی اے کی جانب سے شیراز کاکا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شور نے جعلی ڈگری کی تصدیق کر دی۔ 2007 میں جعلی ڈگری پر نوکری حاصل کرنے والے شیراز کاکا کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کیجانب سے نوٹس دیے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ شیرازکاکا کو بھی فوری طور پر سرکاری گاڑی واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔

Leave a reply