
اگر کھلاڑی کی بجائے تماشائی بنے تو نقصان ہو گا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ کےساتھ تعلقات پاکستان کی ضرورت ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات سے سفارتی اور معاشی طور پر فائدے ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا کی ایسی کسی بھی پالیسی کا حصہ نہیں بنیں گے، جس سے ہمیں نقصان ہو گا، ابراہم اکارڈز کے بارے میں دباؤ آیا تو مفادات دیکھیں گے، موجودہ صورتحال میں اگر ہم تماشائی بنے اور کھلاڑی نہ بن سکے تو نقصان ہو گا، عالمی سطح پر اس صورتحال میں ہم کھیل کا حصہ اور اہم کھلاڑی ہیں، انڈیا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مودی کا غرور خاک میں مل گیا، انڈیا کی طرف سے دوبارہ حملے کا امکان موجود ہے، انڈیا نے اگر پانی روکا تو یہ جنگ تصور ہو گا۔









