اگر انڈیا پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش بھارت پر حملہ کر دے

اگر انڈیا پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش بھارت پر حملہ کر دے
کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں سابق بنگلہ دیشی میجر فضل الرحمان نے بنگلہ دیش کو بھارت پر حملے کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو چاہیے کہ وہ بھارت پر حملہ کر دے، انہوں نے بھارت کی ساتوں شمال مشرقی ریاستوں پر قبضے کا مشورہ دیا اور کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کشیدہ صورتحال میں اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو بنگلا دیش کو بھی بھارت کی 7 شمال مشرقی ریاستوں پرحملہ کرکے ان پر قبضہ کر لینا چاہیے، بھارتی ریاستوں پر قبضے کے لئے بنگلہ دیشن کو چین سے تعاون حاصل کرنا چاہیے، میرا مشورہ ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو چاہیے کہ چین کے ساتھ بات چیت شروع کر دے۔








