اگر آپ سندھ کی یہ زبان جانتے ہیں تو آپ کو 10 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا

ہاٹ لائن نیوز : تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا رسم الخط پڑھنے پر دس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انڈس ویلی ایرا کی تحریر دریافت کے کئی سال گزر جانے کے بعد بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ، کمپیوٹر کے ماہرین اور دنیا بھر کے ماہرین لسانیات کی کوششوں کے باوجود ابھی تک ان خطوط کو سمجھنا باقی ہے۔
رپورٹ کیمطابق تامل ناڈو کے محکمہ آثار قدیمہ کو حالیہ کھدائی کے دوران قدیم اشیا ملی ہیں جن پر وادی سندھ کی تہذیب سے ملتے جلتے خطوط ملے ہیں۔ تامل ناڈو حکومت نے ان خطوط کو سمجھنے والے کو دس لاکھ انعام دینے کی پیشکش کی ہے۔









