اکرا میں پاکستان کی چمک: وسیم کھتری کی شاندار اسکریبل پرفارمنس

0
160
اکرا میں پاکستان کی چمک: وسیم کھتری کی شاندار اسکریبل پرفارمنس

پاکستانی اسکریبل کھلاڑی وسیم کھتری نے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

وسیم کھتری نے ایونٹ میں کھیلے گئے 32 میں سے 22 میچز جیت کر بہترین فارم کا مظاہرہ کیا۔ اگرچہ وہ معمولی فرق سے فائنل مرحلے میں رسائی حاصل نہ کرسکے، تاہم ان کی ہم شبیہ کارکردگی نے عالمی درجہ بندی میں ان کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

ٹیم ایونٹ میں بھی پاکستان نے متاثر کن کارکردگی پیش کی۔ وسیم کھتری، حسان ہادی، اہزم صدیقی، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز پر مشتمل پاکستانی اسکواڈ مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر رہا۔

چیمپیئن شپ میں 28 ممالک سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
مینز کیٹیگری میں کینیڈا کے ایڈم لیگن نے نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Leave a reply