” اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ “

” اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ ”
شعیب ملک نے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان ملک سے ملاقات کی، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، مگر اس پوسٹ پر صارفین کی طرف سے تنقید اور مختلف آراء کا سلسلہ بھی جاری ہے، شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ ملاقات کی تصویر پر لکھا کہ : “اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ”۔
صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو سراہا، لیکن کچھ صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی اور شادی کے 8 سال بعد 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، لیکن ان کی شادی جنوری 2024 میں ختم ہو گئی، شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی رچائی۔








