
اپنی نظر اتارتا رہتا ہوں کیونکہ مجھے نظر لگ جاتی ہے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا اصل کام ہوتا ہے، ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ سے ہی پاکستان سپر لیگ میں منتخب ہوا ہوں۔
رواں سیزن ٹی 20 میں 2 سنچریاں سکور کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 کر لیں، انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیلا ہوں، قومی ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر پر موقع ملے گا تو پرفارمنس دکھاوں گا، انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتی رہی ہے۔









