اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کی جان بچا لی

اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کی جان بچا لی
باپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سمندر میں چھلانگ لگا کر بیٹی کی جان بچالی جسے دیکھ کر سب حیران ہو گئے، مذکورہ شخص کو ہیرو کہا جا رہا ہے، شخص نے ڈزنی کروز شپ پر بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد اسے بچا لیا۔ یہ واقعہ ڈزنی ڈریم نامی جہاز کا سفر مکمل کرنے کے بعد پیش آیا تھا، مسافروں کے مطابق لڑکی جب سمندر میں گری تو اس کے باپ نے اسے بچانے کے لئے فوراً سمندر میں چھلانگ لگا دی اور 20 منٹ تک بیٹی کو پانی میں تیرتے ہوئے سنبھالے رکھا جب تک امدادی ٹیم نہ پہنچ گئی، جہاز پر ہنگامی الرٹ کا اعلان ہونے کے بعد عملے نے فوری مظاہرہ کرتے ہوئے والد اور بیٹی دونوں کو ریسکیو کر لیا اور اب باپ بیٹی محفوظ ہیں۔









