
” اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ” ایپ متعارف
نیپرا نے ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” اسمارٹ ایپ بارے لاعلمی ظاہر کی اور کہا ہمیں اس بارے میں بریفنگ دی جائے یہ کونسی ایپ ہے، چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کل منسٹری نے اسمارٹ ایپ کا افتتاح کیا ہے، اس بارے میں دیکھ لیں گے کہ صارفین کا تحفظ اتھارٹی کی ترجیح ہے یا نہیں ؟ وزیراعظم پاکستان نے بجلی کے نظام میں شفافیت کے لیے “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” ایپ لانچ کی ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے 5 سو ارب کی بجلی چوری کو بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ کراچی سے کے کر پشاور تک اس ایپ کو فعال کریں گے۔









