
اٹک میں ماں، بیٹا اور بیٹی ڈوب کر جاں بحق
پنجاب کے شہر اٹک میں ماں، بیٹا اور بیٹی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں، یہ واقعہ اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پیرانہ میں پیش آیا ہے، جہاں ماں اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس نے نعشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے، خاتون نے اپنے ڈوبتے بچوں کو بچانے کے لئے تالاب میں چھلانگ لگائی لیکن تالاب کا پانی گہرا ہونے کے سبب تینوں موقع پر ہی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔









