
ہاٹ لائن نیوز: لاہور میں ریسٹورنٹس میں کھلے بار بی کیو بھی سموگ کی بڑی وجہ بن گئی۔ اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات نے ایس او پیز کو مزید سخت کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریسٹورنٹس میں کھلے بار بی کیو بھی سموگ کی بڑی وجہ بن گئے، محکمہ تحفظ ماحول نے بار بی کیو شاپس اور ریسٹورنٹس کے لیے ایس او پیز مزید سخت کر دیے۔
اس حوالے سے ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ عمران حامد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کھلے باربی کیو کے لیے مناسب چمنیاں اور ایگزاسٹ کا استعمال ضروری ہو گا۔
ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ باربی کیو پر لگائے گئے ہوڈز میں فلٹرز لگائے جائیں، باربی کیو ایریا میں دھواں کم کرنے کے لیے گیلے شاورنگ سسٹم کی بھی ضرورت ہوگی۔









