اوپن اے آئی کاصارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی گو مفت کرنے کا اعلان

0
71
اوپن اے آئی کاصارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی گو مفت کرنے کا اعلان

اوپن اے آئی نے بھارت میں اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی گو پلان ایک سال کے لیے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق، بھارتی صارفین 4 نومبر سے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مفت پلان کے لیے سائن اپ کی مدت کب تک جاری رہے گی۔ موجودہ چیٹ جی پی ٹی گو صارفین بھی اس ایک سالہ مفت پیکیج کے اہل ہوں گے۔

بھارت میں چیٹ جی پی ٹی گو پلان کی عام فیس 5 ڈالر سے کم ہے۔ یہ سروس سب سے پہلے اگست میں بھارت میں متعارف کرائی گئی تھی، جس کے بعد اسے دیگر ایشیائی ممالک، بشمول پاکستان، میں بھی پیش کیا گیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 70 کروڑ ہے، جبکہ ایک ارب سے زائد انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں، جس سے یہ مارکیٹ اوپن اے آئی کے لیے انتہائی اہم بن چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق، امریکا کے بعد بھارت وہ ملک ہے جہاں چیٹ جی پی ٹی کے سب سے زیادہ صارفین پائے جاتے ہیں، تاہم کمپنی کو یہاں پریمیم سروسز کی فروخت میں اب تک چیلنجز کا سامنا ہے۔ دوسری جانب، گوگل سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی بھارتی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Leave a reply