اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، شخص جاں بحق

0
134
اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک شہری کو اُس کے گھر کے دروازے پر نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھا جب ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ معمولی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ایک بچہ مقتول کی گود میں جبکہ دوسرا اس کے ساتھ کھڑا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply