انڈیا کو جتنی مار پڑی ہے دوبارہ حملہ کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

0
136
انڈیا کو جتنی مار پڑی ہے دوبارہ حملہ کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

انڈیا کو جتنی مار پڑی ہے دوبارہ حملہ کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

پی۔ ٹی۔ آئی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ کے فضل اور کرم سے ساری قوم متحد ہے، ان کا کہنا ہے کہ قوم کو متحد رکھنے کے لئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی کی بات جہاں پر ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات ہیں اور رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جتنی مار پڑی ہے اب وہ دوبارہ حملے کی جرأت بھی نہیں کرے گا، اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اسے پھر مار پڑے گی۔

Leave a reply