
انڈیا کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شریک ہو گی، انڈین وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور وزارت کھیل کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے، پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہو گی، بھارتی وزارت کھیل کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں کسی کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، ہاکی ایشیا کپ 27 اگست سے لے کر سات ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹی کو حکومتی اجازت درکار ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے این۔ او۔ سی کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی ہے۔









