
انڈیا ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچے گا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈیا اب ایڈونچر سے پہلے سو بار سوچے گا، شہدا اس قوم کا فخر ہیں اور شہدا کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، لاہور میں شہید جوان کے گھر آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کا ہو محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اب جنگ سفارتی اور میڈیا پر بھی لڑی جاتی ہے، ہم نے بھارت کو ہر محاذ پر بری طرح ہرایا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، ہمارا کسی قسم کی دہشتگردی سے کوئی لینا دینا نہیں، پی۔ ایس۔ ایل کا فیصلہ آج ہو جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ انڈیا نے ڈرامہ رچایا ہوا، جنگ پانچ جگہ فضائیہ، بحری بری کے علاؤہ سفارتی اور میڈیا پر بھی ہوئی ہے اور ہم نے اللہ کے فضل اور کرم سے ہر محاذ پر انڈیا کو ہرایا ہے۔









