انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں آج جاپان اور پاکستان کا فائنل ہو گا

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں آج جاپان اور پاکستان کا فائنل ہو گا
انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل آج جاپان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہو گا، فائنل معرکہ پاکستانی ٹائم کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم اب تک شاندار کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے۔
پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی، ٹیم انتظامیہ اور اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلے میں اتریں گے اور قوم کو آج کامیابی کا تحفہ دیں گے، شائقین ہاکی کو قومی ٹیم کی فتح کا یقین ہے اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہے، فائنل جیتنے کے بعد پاکستان ایشیائی چیمپئن بن جائے گا۔









