انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 13 خوارج مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 24 اور 25 دسمبر 2024 کو کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جسکےنتیجے میں 13 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کیمطابق مقتول خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کیساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینیٹائزیشن آپریشن علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔









