انٹیلیجنس معلومات کے بعد امریکی نائب صدر کا مودی پر سیز فائر کے لیے دباو

0
126
انٹیلیجنس معلومات کے بعد امریکی نائب صدر کا مودی پر سیز فائر کے لیے دباو

انٹیلیجنس معلومات کے بعد امریکی نائب صدر کا مودی پر سیز فائر کے لیے دباو

خطرناک انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد امریکی نائب صدر جے۔ ڈی وینس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں پاکستان سے رابطہ کرنے کے لیے کہا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے آپشنز پر غور کرنے کو کہا، امریکہ کے نائب صدر، وزیر خارجہ اور چیف آف اسٹاف کو ایسی حساس معلومات ملی تھی، جس نے تینوں حکام کو اس بات پر مجبور کیا کہ امریکا کو اپنی شمولیت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

اس کے بعد نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو خود فون کیا، انہوں نے مودی کو واضح کر دیا کہ جیسے جیسے یہ تنازعہ ہفتے کے آخر کی طرف بڑھ رہا ہے، اس میں شدت آنے کا امکان موجود ہے، انہوں نے انڈین وزیراعظم مودی کے سامنے ممکنہ راستہ بھی رکھا جسے پاکستان قبول کرنے کے لیے تیار تھا، وزیر خارجہ نائب صدر سمیت دیگر حکام رات بھر بھارت اور پاکستان کے حکام سے رابطے میں رہے۔

Leave a reply