انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟

0
154
انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟

انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟

کراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم دستیابی سے انتظامی اور امتحانی معاملات شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے کراچی میں امتحانات دیر سے شروع ہونے کا اندیشہ ہے، 15 دن سے بورڈ میں کوئی چیئرمین تعینات نہیں ہو سکا، سندھ بھر میں اٹھائیس اپریل سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے طلبا کو تاحال نہ تو امتحانی شیڈول ملا ہے اور نہ ہی ایڈمٹ کارڈ فراہم کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں کتنے اور کونسے امتحانی مراکز قائم ہوں گے؟ اس بارے بھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے گیارہویں جماعت کے طلباء کو اضافی نمبرز دینے کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا اور حکومت سندھ نے طلبا کو اضافی نمبرز دینے کا ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a reply