انٹری ٹیسٹ کے پرچے لیک کرنے پر 15 افراد کے خلاف مقدمہ

ہاٹ لائن نیوز : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024ءکے انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کرکے اسکوسوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹ 2024ءکے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونیکے بعد انسانی حقوق اور محافظ تنظیم کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیدی۔
ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔








