
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کو پاکستان سے جوڑنے کا کام جاری ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق، یہ کیبل 2025 کی چوتھی سہ ماہی تک پاکستان میں فعال ہوجائیگی۔ پہلے مرحلے میں، کیبل کی پی ایل ایس ای کراچی کے ہاکس بے پر بچھائی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق گہرے سمندر میں کیبل بچھانے کا دوسرا مرحلہ اپریل 2025 سے شروع ہوگا، کیبل 2 افریقہ سے پاکستان کو 24 ٹیرا بائٹس بینڈوتھ فراہم کریگی۔
پاکستان کے پاس اس وقت 7 زیر سمندر کیبلز سے تقریباً 8 ٹیرا بائٹس بینڈوڈتھ دستیاب ہے، جو اگلے کئی سالوں کے لیے 5G کی ضروریات کو پورا کرے گی۔









