
ہاٹ لائن نیوز : قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے اے 1میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کیبل ان 7 کیبلز میں سے ایک ہے جو پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑتی ہیں۔









