
انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات مؤخر کرنے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، تعلیمی بورڈ کی طرف سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹر کے امتحانات اب 5 مئی سے شروع ہوں گے،طلبہ اور والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے تحت اپنی تیاری جاری رکھیں۔