
ہاٹ لائن نیوز : معروف وی جے ، اداکارہ و میزبان انوشےاشرف نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیاہے کہ انہیں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے بطور پاکستانی انٹرویو دینےکا موقع فراہم کیا۔
انوشےاشرف نے کہا کہ جب وہ ہندوستان میں تھیں تو انہوں نے سلمان خان کی ٹیم کیساتھ انٹرویو کی درخواست کی اور انٹرویو کے لئے شوٹنگ سائٹ پر پہنچی۔ اس موقع پر اس انٹرویو کے لئے بھی تقریبا 100 افرادموجود تھے ، لیکن جب سلمان خان کو پتہ چلاکہ انوشےکا تعلق پاکستان سے ہے تو اسنے پہلے خاص طور پر ان سے انٹرویو لینےکا فیصلہ کیا۔ انوشا کیمطابق ، سلمان خان نےکہا: “وہ پاکستان سےآئےہیں ، لہذاوہ ہمارےمہمان ہیں۔”









