
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگار تصویر شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں بڑی بیٹی وامیکا اور نوزائیدہ بیٹے آکے کو خوش موڈ میں پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
الفاظ کے بجائے اداکارہ نے مذکورہ تصویر کے کیپشن میں ‘ایول آئی آف’ کی علامت اور سرخ دل کا ایموجی استعمال کیا ہے۔









