انسٹاگرام پر کھل کر شیئر کیا نورا فتیحی نے رمضان کا تجربہ

0
54
انسٹاگرام پر کھل کر شیئر کیا نورا فتیحی نے رمضان کا تجربہ

بولی وڈ کی لبنانی نژاد کینیڈین رقاصہ اور فنکارہ نورا فتیحی نے رمضان کے دوران روزے رکھنے کے اپنے تجربات کے بارے میں مداحوں کے ساتھ بات چیت کی۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں نورا نے بتایا کہ رمضان کے سات دن مکمل ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر ان کا ہفتہ اچھا گزرا، تاہم آج وہ تھوڑی کمزوری محسوس کر رہی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آج صبح جاگنے پر شدید تھکن محسوس ہوئی، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام ریہرسل اور دیگر منصوبے منسوخ کر کے گھر پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔
نورا فتیحی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج دن تھوڑا مشکل رہا، لیکن وہ حوصلہ نہیں ہاریں اور اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں سے پوچھا کہ وہ لوگ رمضان میں روزہ کس طرح گزار رہے ہیں اور ان کی توانائی کیسی ہے۔

Leave a reply