
ہاٹ لائن نیوز : انسٹاگرام کیجانب سےڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔
ڈس لائک کابٹن ویڈیوز اور پوسٹس پر ظاہر ہوگا ، لیکن ابتدائی طور پر یہ خصوصیت صرف تبصروں تک ہی محدود ہوگی۔
صارفین کو اس ناپسندیدگی کے بٹن کو استعمال کرنیکی اجازت ہوگی ، لیکن بٹن کو خفیہ رکھا جائیگا ، یعنی دوسرے لوگ ڈس لائیک کو نہیں دیکھ پائینگے۔ بہر حال ، مبصر اور پوسٹنگ صارف کو اس تک رسائی دی جائیگی۔
یہ خصوصیت دونوں پوسٹس اور ویڈیوز پر ظاہر ہوگی ، لیکن ابتدائی مرحلے میں ڈس لائک کا بٹن صرف تبصروں تک ہی محدودہونیکا امکان ہے۔









