انسٹاگرام میں اے آئی پر مبنی نئے فیچرز کا اضافہ

0
129
انسٹاگرام میں اے آئی پر مبنی نئے فیچرز کا اضافہ

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے اسٹوریز میں جدت لاتے ہوئے نئے جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ان فیچرز کی مدد سے صارفین اب اپنی اسٹوریز کو مزید تخلیقی انداز میں ایڈٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اب تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ اسٹوریز میں شامل فوٹوز کو ری اسٹائل کرنے اور پوسٹس میں منفرد اسٹیکرز شامل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ یہ اسٹیکرز دوستوں کے ساتھ شیئر کیے جا سکیں گے تاکہ وہ بھی اپنی اسٹوریز میں ان کا استعمال کرسکیں۔

ایپ میں نیچے دائیں جانب ایک نیا براؤزر آئیکون شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مختلف اسٹائلز اور ایفیکٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

نئے فیچرز کے تحت موسم یا تہوار کے لحاظ سے خصوصی ایفیکٹس کا اضافہ بھی ممکن ہے، جبکہ مختصر ویڈیوز اور ٹیکسٹ کو ری اسٹائل کرنے کے آپشنز بھی دیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ صارفین میٹا اے آئی کی مدد سے اپنی اسٹوریز میں اے آئی سے تیار کردہ ٹیکسٹ شامل کر سکتے ہیں تاکہ مواد کو مزید دلچسپ اور پرکشش بنایا جا سکے۔

Leave a reply