انسٹاگرام ایپ میں بڑی تبدیلی، میسجنگ اور ریلز کو ملی ترجیح

0
126
انسٹاگرام ایپ میں بڑی تبدیلی، میسجنگ اور ریلز کو ملی ترجیح

انسٹاگرام نے ایپ کی نیچے موجود مینیو بار میں تبدیلی کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس نئی مینیو میں ٹیبز کی ترتیب بدلی گئی ہے، اور صارفین کو زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز تیزی سے دستیاب ہوں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق، اس اپڈیٹ کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ فی الحال یہ نئی مینیو بار محدود صارفین کو دستیاب ہے اور صرف آزمائشی طور پر پیش کی گئی ہے۔

نئی ترتیب میں ریلز اور ڈائریکٹ میسجز کو ہوم بٹن کے قریب شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ نئی پوسٹ بنانے کا بٹن نیچے سے ہٹا کر اوپر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایڈم موسیری نے کہا کہ ایپ میں اس طرح کی تبدیلیوں کو سمجھنے اور اپنانے میں وقت لگتا ہے، اسی لیے یہ فیچر ابھی اختیاری ہے۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے حالیہ برسوں میں مختصر ویڈیوز اور میسجنگ فیچرز کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہی وہ فیچرز ہیں جن سے ایپ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply