انسانی حقوق کی عدالت نے روس کو ذمہ دار قرار دے دیا

انسانی حقوق کی عدالت نے روس کو ذمہ دار قرار دے دیا
انسانی حقوق کی عدالت نے ملائیشین ایئر لائنز کی فلائٹ MH 17 کو مار گرانے پر روس کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے، فلائٹ میں 283 مسافر اور پندرہ عملے کے ارکان ہلاک ہوئے، ملائیشیا ایئر لائنز ایمسٹرڈم سے کوالالمپور جا رہی تھی، سترہ جولائی 2014 کو روسی علیحدگی پسندوں نے روسی ساختہ میزائل سے گرا دی تھی۔
عدالت نے کہا کہ ثبوتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میزائل جان بوجھ کر فائر کیا گیا اس غلط فہمی میں کہ یہ ایک فوجی طیارہ تھا، روس کا سانحے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، روس کی طرف سے اس سانحے کی تحقیق نہ کرنا مرنے والوں کے رشتہ داروں کی تکلیف کو مزید بڑھاوا دیتا ہے، اس سے پہلے اقوام متحدہ نے بھی روس کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔









