انسانی اسمگلنگ : ایف آئی اےکمپوزٹ سرکل بہاولپورکی بڑی کاروائی

0
161
انسانی اسمگلنگ : ایف آئی اےکمپوزٹ سرکل بہاولپورکی بڑی کاروائی

ہاٹ لائن نیوز : انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد افضل اور اشفاق احمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزم محمد افضل انسانی ٹریفکنگ میں ملوث گروہ کا کارکن ہے۔

ابتدا میں ملزم نے شہری کو کرغیزستان ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے کرغیزستان پہنچنے پر شہری کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان شہری پر تشدد کرتے رہے اور بازیابی کے لئے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ جبکہ ملزم اشفاق نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 32 لاکھ سے زائد رقم وصول کی۔

ملزم شہری کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہوگیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Leave a reply