اندھا دھند فائرنگ ؛ 4 افراد قتل 4 زخمی

0
288
اندھا دھند فائرنگ ؛ 4 افراد قتل 4 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا جب کہ واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں کے علاقےسین تنگہ وڑیکی جانی خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Leave a reply