
امیر کی اجازت کے بغیر پاکستان کے خلاف لڑنا جائز نہیں
افغان طالبان کے کمانڈر سعید اللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران فتنتہ الخوارج کو واضح اور دوٹوک انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک اور خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے مجاہد نہیں ہیں۔
سعید اللہ سعید نے کہا ہے کہ ’ایک جگہ سے دوسری جگہ پر حملے کرنے والے کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں ہے، اگر امیر پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکے ہیں تو اس کے باوجود وہاں جانا نافرمانی تصور ہو گا، انہوں نے کہا کہ ’اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد فساد تصور ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان حکومت دونوں کے نافرمان ہیں۔








