
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کنگ امیتابھ بچن نے ایک کوئز شو میں انکشاف کیا کہ وہ لال بیگ سے ڈرتے ہیں۔
لال بیگ کے تذکرے پر بگ بی نے انکشاف کیا کہ میں لال بیگ سے بہت ڈرتا ہوں کیونکہ آپ چاہے کچھ بھی کر لیں وہ نہیں مرتا۔ ایک تجربہ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے لال بیگ کو مارنے کے لیے کئی حربے استعمال کیے ۔ ایک بار میں نے ایک بوتل لی اور اس میں کچھ کیڑے مار دوا ڈالی اور بڑی مشکل سے ایک لال بث پکڑ کر اندر ڈالنے میں کامیاب ہوا۔
یہ واقعہ سن کر شو میں بیٹھے لوگ خوشی سے تالیاں بجانے لگے تو امیتابھ بچن نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ایک ہفتے بعد وہ بوتل سے زندہ نکل آیا۔