امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا

0
209
امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کو شکست دینے کے بعد امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا اور لکھا کہ میچ کے دوران حارث نے اپنے انگوٹھے کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

اپنی پوسٹ میں، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کیا اور سوال کیا کہ کیا یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بولر نے نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ تو گیند بدلنے کے بعد صرف دو اوور کیسے سوئنگ ہونے لگی؟

Leave a reply