امریکی فوجی کی ٹرانس جینڈر بیوی کی مقابلہ حسن میں کامیابی

0
275
امریکی فوجی کی ٹرانس جینڈر بیوی کی مقابلہ حسن میں کامیابی

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں ایک امریکی فوجی اور اس کی خواجہ سرا بیوی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی فوجی کی اہلیہ اور ٹرانس جینڈر بیلی اینی کینیڈی نے مس میری لینڈ امریکہ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

بیلی اینی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون ہیں جنہیں مس میری لینڈ کا تاج پہنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیران کن بات یہ تھی کہ خواجہ سرا شادی شدہ ہے۔

بیلی اب مس امریکہ ٹائٹل کی منتظر ہیں، جس کا انعقاد رواں سال 4 اگست کو ہوگا۔

Leave a reply