امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا

0
104
امریکی عدالت نے ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے بیشتر عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، تاہم یہ ٹیرف تاحال مؤثر رہیں گے۔

فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 7 کے مقابلے میں 4 ججوں کے فیصلے سے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سابق صدر نے اپنے معاشی اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ہنگامی اقتصادی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کیے، جو قانون کے دائرے سے باہر تھے۔

فیصلے کے باوجود، عدالت نے ٹیرف کو 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو اپیل کا موقع مل سکے۔

اس عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے مفادات کے خلاف ہے اور امریکا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیرف بدستور نافذ العمل ہیں اور وہ سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کریں گے تاکہ ٹیرف کو قومی مفاد میں استعمال کیا جا سکے۔

Leave a reply