امریکی صدر ٹرمپ نے نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دےدی

0
104
امریکی صدر ٹرمپ نے نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دےدی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی رپورٹس پر نائیجیریا حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ قتل و غارت کو روکنے میں ناکام رہی تو امریکا اپنی امداد بند کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ دفاع کو نائیجیریا میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ وہاں کے متاثرہ افراد کی حفاظت کی جا سکے۔

صدر کے حکم پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ امریکا نائیجیریا میں کارروائی کے لیے تیاریاں کر رہا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نائیجیریا میں مسیحی اقلیت کے خلاف تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave a reply