امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر مالیت کے قومی دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی کے مطابق، اس بل پر دستخط امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے اور فوجی افواج کے جدید دفاعی نظام کی مالی معاونت کے لیے کیے گئے ہیں۔
این اے ڈی اے (نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ) آئندہ مالی سال کے لیے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجیحی اہداف کو بھی واضح کرتا ہے۔
بل کے تحت فضائی دفاع اور میزائل دفاعی نظام کے منصوبوں کو بھی فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جنہیں صدر نے اپنے “پیس تھرو اسٹرینتھ ایجنڈا” کے اہم اقدامات قرار دیا ہے۔









