امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’زبردست فائٹر‘‘ قرار دے دیا

0
84
امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’زبردست فائٹر‘‘ قرار دے دیا

گیونگجو (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’’زبردست فائٹر‘‘ قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا میں منعقدہ ایپک سی ای او سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں بہترین شخصیات ہیں، جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک غیر معمولی فائٹر ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی اور دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔ ان کے مطابق اُس وقت سات طیارے مار گرائے گئے، جو ایک سنجیدہ صورتحال تھی۔

سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاک بھارت تنازعے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات کی اور انہیں تجارتی تعلقات روکنے کی وارننگ دی۔ ٹرمپ کے مطابق، “میں نے مودی سے کہا کہ اگر آپ پاکستان سے لڑائی کریں گے تو ہم بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، اور یہی بات پاکستان کو بھی کہی۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد صرف دو دن میں دونوں ممالک نے رابطہ کیا اور کشیدگی کم کر دی۔ ٹرمپ نے فخر سے کہا، “یہ حیرت انگیز تھا — ہم نے لاکھوں جانیں بچا لیں۔”

ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر جنگ نہ رکی تو انہوں نے دونوں ممالک پر 250 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد محض 48 گھنٹوں میں حالات معمول پر آ گئے۔

Leave a reply