امریکی صدر نے سعودی عرب میں حملے کے بعد جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملے کے بعد کہا ہے کہ اس حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر بھرپور ردعمل ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے حملے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے جوابی کارروائی “بہت جلد” سامنے آئے گی۔ انہوں نے ایران میں زمینی افواج بھیجنے کی ضرورت کو کم امکان قرار دیا اور کہا کہ امریکا دشمن کو زبردست نقصان پہنچا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف کے حصول کے قریب ہے اور دشمن کو پیچھے دھکیل رہا ہے۔ امریکی تنصیبات یا ملک میں ممکنہ حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ جنگ کا حصہ ہے اور اس کا انداز جنگ کی نوعیت کے مطابق ہوتا ہے، چاہے لوگ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔









