امریکی صدرٹرمپ نےغزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا

0
148
امریکی صدرٹرمپ نےغزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل قبضہ کرنیکا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کیساتھ وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ، “میں غزہ میں طویل المیعاد ملکیت دیکھ رہا ہوں۔”

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ، “ہم غزہ تیار کرینگے ، علاقے کے لوگوں کو ملازمت دینگے اور شہریوں کو آباد کرینگے۔”

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اس منصوبے کے تحت بغیر خوف کےآباد کیا جائیگا ، جسکے لئے اردن اور مصر کے رہنماجگہ مہیا کرینگے۔ ٹرمپ کیمطابق ، انہوں نے اس سلسلے میں مشرق وسطی کے دیگر رہنماؤں سے بات کی ہے ، اور ان رہنماؤں کو فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنیکا منصوبہ بتایا گیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد ہی غزہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ کرینگے ، اور سعودی عرب اس سلسلے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہیگی اور بہت سارے ممالک جلد ہی ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائینگے۔

Leave a reply