امریکی دباؤ : بھارت نے را کے افسر کو جیل میں ڈال دیا

0
145
امریکی دباؤ : بھارت نے را کے افسر کو جیل میں ڈال دیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی سرزمین پر قاتلانہ حملے کی سازش پر واشنگٹن کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی حکام نے خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایک ایجنٹ کو نوکری سے نکال کر جیل میں ڈال دیا۔

سٹیزن وائس کی رپورٹ کیمطابق امریکی حکام نے کہا کہ انہیں بھارت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے ایک انٹیلی جنس آپریٹو کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ “ہمیں تحقیقات کے بارے میں ان کی طرف سے ایک اپ ڈیٹ موصول ہوا، یہ ایک نتیجہ خیز بات تھی۔”

میتھیو ملر نے کہا، “ہندوستانی حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ محکمہ انصاف کی فرد جرم میں نامزد فرد اب بھارتی حکومت کا ملازم نہیں ہے۔”

Leave a reply